Alif; Episode 9 (Umera Ahmed)
الف؛ قسط نمبر 9 از عمیرہ احمد
حسن جہاں سے زندگی میں ایک غلطی سرزد ہوئی۔ لیکن وہ کبھی معاف
نہیں کی گئی ، وہ بار بارخط لکھ کر اپنی غلطی کی معافی مانگتی ہے۔
ایک بچہ تواتر سے اللہ تعالی کوخط لکھتا ہے اور اسے ایک درخت کے تنے میں رکھ دیتا ہے۔ وہ جواب کا منتطرہے ایک دن ماں بتاتی ہے کہ اس کے خط کا جواب آگیا ہے۔
ایک بوڑها خطاط آیت کی خطاطی کر رہا ہے۔ یک دم اس پروجد کی کیفیت طاری ہوجاتی ہےاوراسے اپنے گرد روشنیوں کا ہالہ رقصاں نظر آتا ہے۔
قلب مومن انڈسٹری کا کامیاب ترین ڈائریکٹر ہے۔ اسے خود پر، اپنی صلاحیتول پر پورا اعتماد ہے۔
مومنہ سلطان ایک باصلاحیت فنکارہ ہے لیکن اسے اب تک اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے کوئی موقع نہیں ملا ہے۔ انڈسٹری میں ہیروئنیں اس کے ٹیلنٹ سے حائف ہیں ، وہ اِسے آگے نہیں آنے دیتیں۔
مومنہ کا باپ سلطان میک اپ آرٹسٹ ہے۔ وہ اداکارہ حسن جہان کا میک اپ مین رہ چکا ہے اور اس کا بہت بڑا مداح ہے۔ اب بیماری کی وجہ سے انڈ سٹری سے آوٹ ہے۔ مومنہ کی ماں ثریا بھی اپنے وقت کی ادا کارہ ہے۔ اب انڈسٹری نے اسے چھوڑ دیا ہے۔
مومنہ کے اکلو تے بھائی جہانگیر کے گردے جواب دے چکے
ہیں۔ وہ ڈائیلاسس پر ہے، گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ایک بڑی رقم کی ضرورت ہے۔ مومنہ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی - اسے فلم انڈسٹری پسند نہیں ہے لیکن مجبورا یہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment