Guftgoo 3 (Wasif Ali Wasif)
گُفتگُو 3 از واصف علی واصف
واصف صاحبؒ کا علم جب ضوفشاں ہوا
تو لوگ جوق درجوق ان کے پاس آنے لگے اور اپنے اپنے ظرف اور طلب کے مطابق فیض یاب
ہوتے گئے ۔ لوگ ان سے اپنے اپنے سوال کرتے اور وہ جواب دیتے چلے جاتے۔ پھر ایک وقت
ایسا آیا جب یہ صورت بن گئی کہ آنے والا ہر شخص ایک سوال ہوتا تھا اور واصف صاحبؒ
ایک مکمل جواب۔ سوال و جواب کی یہ محفلیں تواتر سے منعقد ہونا شروع ہو گئیں۔ ان
محافل میں واصف صاحب سوالوں کے روایتی طور پر جواب نہیں دیتے تھے بلکہ سوال کرنے
والے صاحب کے ساتھ ساتھ دوسرے اہل محفل کو بھی اپنی گفتگو میں شریک کر لیا کرتے۔
یوں محفل میں روایتی خطاب کی بجائے ایک ایسے مکالمے یا ڈائیلاگ کا رنگ نمایاں ہو
جاتا تھا جس میں موجود ہر شخص ذاتی دلچسپی، شوق اور انہماک سے حصہ لیتا
تھا۔ ان محفلوں کی دوسری خصوصیات کے علاوہ ایک نمایاں اور منفرد اعجاز یہ تھا کہ
مستقل طور پر شرکت کرنے والے اصحاب بھی ہر دفعہ نئے خیال، نئی سوچ اور نئے علم سے آشنا ہوتے
تھے۔ بہت ہی کم مواقع پر ایسا ہوا کہ پچھلی محفل کی باتیں یا موضوع دہرایا گیا ہو۔
محفل کے اختتام پر تقریبا ہر شخص اپنے سوال کے بوجھ سے آزاد ہو کر آگہی اور سرشاری کے لطیف جذبات لے کر رخصت ہوتا تھا...................
ان محفلوں کے احوال پر مشتمل دو کتابیں ادارہ پہلے ہی پیش کر چکا ہے۔ اب اس
سلسلے کا تیسرا حصہ پیش خدمت ہے۔
No comments:
Post a Comment