Guftgoo 1 (Wasif Ali Wasif)
گُفتگُو 1 از واصف علی واصف
عرض ناشر
زیر نظر کتاب واصف صاحب کے ان ارشادات پرمبنی ہے جو انہوں نے لوگوں کے مختلف سوالات کی وضاحت میں فرمائے ۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جب آپؒ کے علم و عرفان کا احساس ہوا تو وہ جوق در جوق آپ کے پاس آنے لگے۔
انفرادی ملا قاتوں سے بات آگے نکل کے "محفل" کی صورت اختیار کر گئی۔ ان
محفلوں میں اصحاب جمع ہوتے، بعد از نمازِ مغرب تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوتا اور پھر آپؒ لوگوں کو دعوت دینے کے سوالات پوچھیں۔ یوں تو سوالات وسیع موضوعات پر مبنی ہوا کرتے مگر آپ اکثر فرماتے کہ مروج علوم تو کتابوں میں موجود ہیں ایسے سوالات پوچھا کریں جن کا تعلق آپ کی اپنی ذات اور ذاتی الجھن یا تکلیف سے ہو اور جن کا جواب کتاب میں نہ ملے اور یہ بھی کہا کرتے کہ آپ کو اس زمانے میں
اللہ کے راستے پر چلنے میں جو جو دشواری پیش آرہی ہو اس کے حل کے لیے سوال پوچھا
کرو۔ سوال کا جواب اس وضاحت سے فرماتے کہ پھر محفل میں موجود باقی اشخاص کی
الجھنیں بھی دور ہو جاتیں۔
جب جب یہ گفتگو پڑھی جائے گی تو بھی ہر شخص کا یہی تاثر ہو گا۔ یہ گفتگو ساتھ ساتھ
ریکارڈ ہوتی گئی۔ ان کے حکم کے مطابق اسے کاغذ پہ مُنتقل کیا گیا اور اب اس کی
پہلی جلد پیش کی جارہی ہے اس امید کے ساتھ کہ یہ سلسلہ اب چل پڑا ہے تو اللہ کے
فضل سے چتا ہی جائے گا۔
No comments:
Post a Comment