Free Online Resource of Urdu Literature.

Friday, June 7, 2019

Hasti Ka Ahang (Samra Bukhari) / ہستی کا آہنگ از ثمرہ بخاری

Hasti Ka Ahang (Samra Bukhari)
ہستی کا آہنگ از ثمرہ بخاری

فہرست
ہستی کا آہنگ
ہم آوارگانِ شوق
لاؤ اپنے حسن کی ناؤ
گھر تتلی کا پر
رہگزارِزیست
روایت
یہ حادثاتِ محبت

پیش لفظ
زندگی کتنا خوب صورت لفظ ہے۔ دعا کے لیے جب ہاتھ اٹھتے ہیں، پہلی دعا اپنے پیاروں کی زندگی کے لیے مانگی جاتی ہے۔
مگر وہ جن کی زندگی آزمائش سے کم نہیں، ہر صبح رات سے زیادہ تاریک ہے۔ یہ تاریکی عفریت کی طرح ہر خوشی کو نگل رہی ہے۔
گھٹا ٹوپ اندھیرا کہ ہاتھ کو ہاتھ بھی سجھائی نہ دے۔
آرزوکی کرن اس ہیبت ناک تاریکی کو مٹانے میں ناکام ہے۔
اندھیرے میں آنکھ اندھی ہے، ذہن جاگ رہا ہے۔ خیالات کی رو چل رہی ہے۔ اندھیریادوں کو جنم دیتا ہے، کہانیاں یاد آتی ہیں، کہانیاں بنتی چلی جاتی ہیں۔
روتے سسکتے اپنے خوابوں کی راکھ پر بیٹھے بہت سے وجودایک ساتھ بول رہے ہیں اور وہ بھی ہیں جنہوں نے اپنے کمزور ہاتھوں سے سیاہی کی چادر کو بریدہ کر دیا ہے اور روشنی کو پالیا پے۔
یہ سب اپنی اپنی بپتا کہتے ہیں، ہے کوئی سنے والا ؟ اگر ہے تو سنیے، صفحے پلٹتے جائیں۔ ہر صفحے پر ایک بپتا ہے۔ دیکھیے آپ کی کہانی کون سی ہے۔

ثمرہ بخاری


 

No comments:

Post a Comment

Post Ads

UrduLibrary




Author

About Me

Contact Us

Name

Email *

Message *