Sabaq Aamooz Kahaniyaan; For Kids
بچوں کے لیئے سبق آموز کہانیاں
فہرست
انتساب
عرض ناشر
بچوں سے چند باتیں
نابینا گداگر اور چور
ڈارھی کے بالوں کی گنتی
لومڑی کی مکاری
بروں کا ساتھی
تقدیر
لوطی انتری- چچا علی اور ماموں
آزادی اور آزادگی
تجربہ کے لیئے سفر
یک نہ شُد دو شُد
جاہلیت
عقلمندی
دیا سلائی
شیر یا خط
سبزی فروش کا لڑکا
پالان دوزوں کا مدرسہ
عرضِ ناشر
بچے
اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہوتے ہیں۔ اور چمنستانِ ہستی کے پھول ہیں۔ ان کے اخلاق
بھی پھول کی پتیوں کی طرح نازک ہوتے ہیں۔ اچھا اور دلچسپ لٹریچر ان کے لئے باد بہار
اور فحش لٹریچر
ان کیلئے باد سموم کی حیثیت رکھتا ہے۔
بزرگوں نے بچوں کے اخلاق سنوارنے اور ان کی عقل و حکمت میں اضافہ
کرنے کیلئے بڑی مفید کتب تحریر کی ہیں جن میں سے عالمی شہرت کی حامل ایک
کتاب "گلستان سعدی" بھی ہے۔ اس کی طرز پر بہت سی کتب مختلف زبانوں میں شائع
ہو چکی ہیں۔
مہدی آذر یزدی ایک ایرانی
ادیب ہیں انہوں نے ایسی بہت سی کتابوں کا نچوڑ نکال کر ایک کتاب "گلستان وملستان"
کے نام سے مرتب کی ہے۔ اس کی ہمہ جہت افادیت کے مد نظر اس کا اردو زبان میں ترجمہ
شائع کیا جارہا ہے۔ امید ہے والدین اپنے پیارے پیارے پھولوں کیلئے اس کتاب کو ہر
لحاظ سے مفید پائیں گے۔ اور پچے اسے پڑھ کر نہ صرف محظوظ ہوں گے بلکہ اس سے ان کے
علم وادب میں ترقی ہو گی اور فہم و فراست میں اضافہ ہو گا۔
طالب دعا
میجر (ر) پیرزادہ محمد ابراہیم شاه
No comments:
Post a Comment