Free Online Resource of Urdu Literature.

Tuesday, March 5, 2019

Shab Jaaye Kay Man Boodam (Aagha Shorish Kashmiri) / شب جائے کہ من بُودم از آغا شورش کاشمیری

Shab Jaaye Kay Man Boodam (Aagha Shorish Kashmiri)
شب جائے کہ من بُودم از آغا شورش کاشمیری

خُدا ہے۔۔۔۔ کی سب سے بڑی دلیل تو میرا وجود ہے۔ مجھے زندگی میں جو کچھ مِلا، رزق، اولاد ، عزت ، قلم، بیان یہ سب بارگاہِ ایزدی کے انعامات ہیں۔ یہ چیزیں خدا کے سوا مجھے کوئی نہیں دے سکتا تھا، میں نے اپنے وجود سے اپنے رب کو پہچانا ہے۔ یہ میرے خُدا ہی کا فضل و کرم تھا کہ 1969 میں 5 نومبر سے 18 نومبر تک ارض قران میں رہا۔۔
ایک گُمراہ معصیت اور آلودہ فسق انسان کے لیے اس سے بڑی سعادت کیا ہوگی کہ بیت اللہ اور بارگاہ رسالت میں یاد کیا جائے۔
یہ اللہ تعالی کا لف بے پایاں اور رحمت للعالمین کی کرم گستری تھی کہ ایک روسیاه اس بے پناہ دربار کی حاضری اورحضوری سے مشرف کیا گیا۔
یہ روداد کہنا اور لکھنا سہل نہیں، یہ اس دربار کی روداد ہے جہاں جنیدؒ و بایزیدؒ کے حواس گم ہو جاتے اورشبلی و عطار تکتے رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment

Post Ads

UrduLibrary




Author

About Me

Contact Us

Name

Email *

Message *